لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق نے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے آج وزیراعظم عمران خان کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے قیادت نے یہ فیصلہ لیاتاہم یہ واضح ہے کہ ہماری پارٹی بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران حکومت کو ووٹ دے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحفظات دور کرنے کے لئے پارٹی ممبروں اور اتحادیوں کے لئے آج عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان تقریب میں اتحادیوں اور پارٹی کارکنان کے تحفظات سنیں گے اور پارٹی کے دیگر امور کے ساتھ بجٹ کی منظوری کے بارے میں بھی مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے دوریاں بڑھتی جارہی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں کچھ تحفظات کی بناء پر ق لیگ نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ بھی دیا تھا۔