پشاور :خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پشاور سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا کرایہ 300 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 25.58 روپے اضافے سے 100.10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21.13 روپے اضافے سے 101.46 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد گزشتہ روز گڈز ٹرانسپوٹرز نے بھی کرایوں میں 15 سے 25 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا۔
عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر مہنگائی میں کوئی کمی آتی ہے نہ ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوتے جبکہ پیٹرول کے نرخ بڑھتے ہی لمحوں میں مہنگائی بڑھ جاتی ہے اور کرایوں میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے۔