وطن واپسی کے انتظامات جاری، نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے انتظامات حتمی مراحل  میں داخل ہو گئے، نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتے کے روز لندن پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی نااہلی 5 سال گزارنے کے بعد ختم ہوچکی ہے۔خواجہ آصف

آئندہ 3 ہفتوں میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی لندن پہنچیں گے۔ جاوید لطیف، پرویز رشید اور دیگر رہنما بھی 3ہفتوں میں برطانیہ پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

آج سے 4 سال قبل علاج کی غرض سے لندن پہنچنے والے نواز شریف عدالت سے ملک سے باہر جانے کی اجازت حاصل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوئے تھے تاہم پارٹی قیادت کی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود تاحال وطن واپس نہیں آئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی 5 سال گزارنے کے بعد ختم ہوچکی ہے تاہم قانونی اعتبار سے رسک نہیں لیں گے۔

سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نوازشریف کیلئے آئینی و قانونی اعتبار سے رسک زیرو نہ ہوجائے، سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے۔

Related Posts