کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔
فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا گیا۔
سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی وجہ سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہے، گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے ترجمان ایس ایس جی سی نے ہدایات نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں 12سے27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہوگی، جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔
باسمتی چاول کی برآمدات میں جون کے دوران 38 فیصد اضافہ
سوئی سدرن نے کہا ہے کہ مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہو گی تاہم اوجی ڈی سی ایل نے کنڑ پاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کردیا ہے، گیس فیلڈ کی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کامکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا، 4 دنوں کے 2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے، مکمل شٹ ڈاؤن میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








