لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بینر تلے عوامی مینڈیٹ کی تضحیک جاری ہے، کسی کو ریاستی اداروں کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو بھی ریاستی اداروں کی کسی بھی قسم کی تضحیک کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ملک دشمن بیان بازی پی ڈی ایم کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جو لوگ ملکی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، وہ قائد یا رہنما کہلانے کے حقدار نہیں۔ اپوزیشن رہنما ہوش کے ناخن لیں، قومی اداروں کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








