اسلام آباد میں مسیحی برادری کا مطالبات پورے ہونے تک ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں مسیحی برادری کا مطالبات پورے ہونے تک ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد میں مسیحی برادری کا مطالبات پورے ہونے تک ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد میں مسیحی برادری نے مطالبات پورے ہونے تک ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کی مسیحی برادری نے سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے اور درخواست دینے والے ملازمین کو مسلسل دھمکیوں، ملک بھر میں کم عمر بچیوں کے مذہب کو تبدیل کرنے اور جبری شادی کے واقعات کی روک تھام کیلئے آج احتجاجی ریلی اور ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریلی اور دھرنے کا اعلان کرنے والی مسیحی برادری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب تک مذہبی تحفظ نہیں ملتا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے کو معطل نہیں کیا جاتا، اس وت تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روز بھی سی ڈی اے کے سینیٹری ورکرز کے علاوہ جڑواں شہروں کی مسیحی برادری کے رہنماؤں نے طویل اجلاس کیا۔

اجلاس میں سی ڈی اے اور ٹی ایم اے سمیت دیگر اداروں میں کام کرنے والے ملازمین شریک تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے محسن شیرازی کی گرفتاری پر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آج کی ریلی کے بعد تھانے کے گھیراؤ کا اعلان کریں گے۔ آئندہ اجلاس میں کام کے بائیکاٹ اور ہڑتال کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ آج 2 بجے کلثوم پلازہ سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں مسیحی قوم کے تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شہری شریک ہوں گے۔ اگر چوک جانے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو انہیں توڑ کر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم امریکا کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے پر کام کیلئے پر عزم

Related Posts