کیماڑی بندرگاہ پر واقع راشد سی فوڈز پر ایک چھوٹے سے اسٹال سے آج ایک مشہور دکان میں تبدیل ہوچکی ہے، یہاں سال بھر مچھلی کھانے والوں کا رش رہتا ہے لیکن سردی کے موسم میں شہری دور دور سے کوئلے پر پکی مچھلی کھانے کیلئے یہاں آتے ہیں، یہاں مختلف طرح سے تیار کی جانے والی مچھلی کی وسیع اقسام موجودہیں۔ مچھلی کی کڑاہی ، فش باربی کیو اورگرل مچھلی شہریوں کو خوب بھاتی ہے۔
لانڈھی سیکٹر 35 ڈی میں واقع اے ایچ فش کارنر پر 1997 سے شہریوں کو ذائقہ دار مچھلی فراہم کی جارہی ہے، یہاں تازہ تلی ہوئی مچھلی لوگوں کو بہت پسند ہے، یہاں مختلف اقسام کی مچھلی سال بھر شہریوں کو پیش کی جاتی ہے اور قدرتی اجزاء اور مصالحوں تیار مچھلی کھانے کیلئے شہری دور دور سے اے ایچ فش کارنر آتے ہیں۔
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ماموں فش گرل اپنے نام کی طرف ذائقے میں بھی دوسروں سے منفرد ہے، یہاں تمام اقسام کی مچھلیاں شہریوں کو پیش کی جاتی ہیں اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو مچھلی کے بارے میں مفید معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ یہاں ایکسپورٹ کوالٹی کی مچھلی فروخت کی جاتی ہے اور کیمیکل سے پاک مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہاں بون لیس سرمئی 2000، وائٹ پاپلیٹ، مشکہ اور دیگر اقسام کی مچھلیاں بھی لوگ شوق سے کھانے آتے ہیں۔ یہاں زیتون کے تیل میں ملے مصالحے لگاکر مچھلی کو گرل کیا جاتا ہے اور نہایت مناسب نرخوں پر شہریوں کو مزیدار مچھلی پیش کی جاتی ہے۔