لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اراکین کے مابین جھگڑے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف نجی ٹی وی مکمل طور پر جھوٹی خبریں پیش کررہا ہے، جیسا کہ اس کا دستور ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں۔
عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
ٹوئٹر پیغام میں عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان ہمارے چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔ پی ٹی آئی یا کور کمیٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں۔ فیصلے اتفاقِ رائے اور افہام و تفہیم سے عمران خان کے بنائے گئے فریم ورک کے مطابق کیے جاتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا بے حد احترام اور عزت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے کسی بھی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین کے مابین کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ اپنے مخالفین کو مایوس کرنے کیلئے معذرت خواہ ہوں۔
1. Geo News as usual is reporting total fabricated news regarding PTI. 2. Former Prime Minister and Chairman PTI Imran Khan is our Chairman and will remain Chairman PTI InshaAllah.
3. There are no groups in PTI or the Core Committee.
4. Decision-making is being done with…— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) August 19, 2023
تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف متحد ہے اور ہم آئندہ آنے والے عام انتخابات میں عوام کی حمایت اور اللہ کی مدد سے مخالفین کو شکست دیں گے۔ مخالفین سے کہتا ہوں کہ الیکشن میں ہمارا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








