اپوزیشن کا عوامی مسائل پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

Opposition stages walkout for not allowing to speak on national issues in NA

اسلام آباد : حزب اختلاف کی جماعتوں نے عوام کے مسائل پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ ہم اس کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ ہمیں قومی معاملات پر بحث کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حزب اختلاف کے واک آؤٹ کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان کا احترام کریں۔

اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کو اپنے خیالات کے اظہار کے لئے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ایوان نے بجٹ اور دیگر امور پر بحث کی تھی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ اسد قیصر نے زور دیا کہ ہم سب کو ایوان کے تقدس کا احترام کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:جزیروں کا مسئلہ حل ہونے تک ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے طرز عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی امور سے متعلق مشیر بابر اعوان نے کہا کہ ایوان کی کارروائی صرف اصول و ضوابط اور اسپیکرکی ہدایت کے مطابق ہوسکتی ہے۔

Related Posts