کراچی : اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں جزیروں کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کے معاملے میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک مسئلہ ختم نہیں ہوجاتا ترقیاتی کام شروع نہیں ہوں گے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان جزائر کا تعلق سندھ کے عوام سے ہے اور اس بات کی ضمانت ہے کہ ماہی گیروں اور مینگروز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
خالد جاوید خان نے کہا کہ آرڈیننس حتمی فیصلہ نہیں ہے اور اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے،سندھ کے مفادات زیادہ عزیز ہیں۔