اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حزبِ اختلاف کے پشاور جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن 2 کلو گوشت کیلئے پورے گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنے کی خواہش مند ہے، انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو نادان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کس بات کی سیاست؟
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں، اگر زندگی داؤ پر لگ جائے تو سیاست کیا کریں گے؟َ اپنی حکمتِ عملی بدلیں، اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچؤل جلسے کر لیں۔
اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیاہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسےکرلیں https://t.co/CpegjSq4Zw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے پشاور جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی معلومات تشویشناک ہیں۔ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ 15 روز میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








