گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا حکومت مخالف پہلا جلسہ، قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز نے ریلی میں پشتو بول کر پٹھانوں کے دل جیت لئے
مریم نواز نے ریلی میں پشتو بول کر پٹھانوں کے دل جیت لئے

گوجرانوالہ: اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف پہلے جلسے کا پنڈال سجا لیا، اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا،رہنما (ن) لیگ مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں جب کہ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی قافلے کا حصہ ہیں۔

مریم نواز کا جلسے میں روانگی سے قبل اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ گاہ پہنچنے والے ہیں، انہوں نے روانگی سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ آج حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگا، پاکستان میں اس وقت جعلی حکومت مسلط ہے جب کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی جی ٹی روڈ پر ریلی کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کے قافلے کی قیادت میں خود کررہا ہوں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو گوجرانولہ کی سرزمین سے عوام کی آواز پہنچائیں گے، عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے، اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے تاہم اب نااہل کے جانے کا وقت آچکا ہے۔

دوسری جانب جلسے سے متعلق منتظمین اور انتظامیہ میں معاہدہ طے تشکیل پاگیا ہے، ماسک کے بغیر کوئی بھی شخص جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکتا اور شرکا کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ ضروری ہے جب کہ 7 ہزار اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Related Posts