کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کوارٹرز، جمشید کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز کے رہائشیوں کو بے گھر ہونے سے بچا لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور علی عزیز جی جی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔
جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ پی پی کے ارکان سندھ اسمبلی اور ایم این ایز کو اربوں فنڈز جاری کیے گئے مگر وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں کروا رہے ہیں۔
ط ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کردیا گیا ہے انہیں چاہیے تھا کہ منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کرتے، مگر انہوں نے کسی سے ملاقات نہیں کی۔
علی عزیز جی جی کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاکام کروا رہے ہیں۔ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کسی صورت قابل تحسین اقدام نہیں ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے ایک دفتر سے نکلتے ہیں اور دوسرے میں چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب پرچی ایڈمنسٹریٹر ہیں ، سوچ رہا ہوں پرچی سے پرچی تک ایک کتاب لکھوں۔
عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ لائنز ایریا کے لوگوں کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ جیک لائن کی لیز کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، پاکستان کوارٹرز کی 1999 میں لیز ختم ہوچکی تھی۔ ماضی میں کراچی میں لوگوں نے اختیارات کا رونا رویا مگر کام نہیں کیے۔
ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھی عوامی مسائل پر وفاق کے ساتھ تعاون کیا ہے، اگر سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر کام کریگی تو وفاق بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، ایک ایک یوسی میں کروڑوں روپے وزیراعظم خرچ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








