اسلام آباد: متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی

ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پرکاونٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 2پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔

اسلام آباد سے دبئی اور ابو ظہبی جانے والی ایمریٹس اور ایئر بلو کی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔مجموعی طور پر343مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کرکے ان کی منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 63لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 49ہزار ہلاک

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت والااسلام آباد تیسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے، مسافروں کو 5گھنٹہ قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Posts