قمبرشہدادکوٹ کا ہندو خاندان انصاف کے لئے در بدر، قتل کی دھمکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

قمبرشہدادکوٹ کا ہندو خاندان انصاف کے لئے در بدر، قتل کی دھمکیاں
قمبرشہدادکوٹ کا ہندو خاندان انصاف کے لئے در بدر، قتل کی دھمکیاں

اسلام آباد:صوبہ سندھ کے علاقے قمبرشہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والی ہندو فیملی کیلاش کمار اور سری بائی قبضہ مافیا کی ناانصافیوں اور دھمکیوں سے تنگ آکر اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور۔

کیلاش کمار اور اس کی والدہ سری بائی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ قمبر شہداد کوٹ کے رہنے والے ہیں آج سے 59 سال پہلے جب میری شادی ہوئی میرے سسر نے 225 کنال اراضی مجھے تحفے میں دے دی۔

اس وقت وہاں کے وڈیروں نے زمین پر قبضہ کر لیا،پھر ہم نے سندھ کی عدالتوں میں قبضے کے حصول کے لیے کیسز کیے،ہم لوگ کیس جیت گئے لیکن کیس جیتنے کا کوئی کا کوئی فائدہ نہ ہوا،کیوں کہ وہاں کی انتظامیہ اور پولیس کورٹ کے آرڈرز کو نہیں مانتی۔

وہ لوگ کہتے ہیں کہ جرگہ کرو ہمارے ساتھ،ہم کورٹ کے آرڈر اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتے،ہم نے 2015 میں سپریم کورٹ سے کیس جیتا،دوسری بار 2018 میں دوبارہ کیس جیتا،اس وقت وہاں پر پیپلز پارٹی کا ایم پی اے امتیاز بروہی اور اس کے لوگ ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کا کہ ہم لوگ اپنے علاقے میں نہیں جا سکتے،ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہم ڈر کے مارے کراچی میں پناہ لیے ہوئے ہیں،ہمیں کہا جا رہا ہے کہ تھوڑے سے پیسے لے لو،زمین ہمارے نام کر دو، ورنہ زمین کا قبضہ تو ہمارے پاس ہے۔

تم لوگ ہندو ہو،ہم تمہیں یہ زمین نہیں دیں گے،ان لوگوں کی دھمکیوں اور ہراسمنٹ سے تنگ آ کر کر میرا دیور جوہر لال انڈیا چلا گیا ہے مگر ہم انڈیا نہیں جائیں گے،یہ ملک ہمارا ہے،ہمارا جینا مرنا یہاں ہے ہم کسی صورت پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔

ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری زمینوں کا قبضہ واگزار کرایا جائے،ہمیں جینے کا حق دیا جائے اور وہاں پر رینجرز تعینات کی جائے۔

مزید پڑھیں: نور مقدم کیس میں نیا موڑ، ملزم کے والد کی قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

جب تک ہماری مرضی کا ریٹ نہ ملے اور ایک کمیشن مقرر کیا جائے جو زمین کی موجودہ قیمت سپریم کورٹ میں جمع کرائے،تاکہ ہم لوگ وہاں سے زمین کی قیمت وصول کر کے خریدار کے نام منتقل کریں،بس ہمارا یہی مطالبہ ہے ہم اقلیت بھی پاکستان کا حصہ ہیں،یہ ملک ہمارا ہے ہم کیوں انڈیا جائیں۔

Related Posts