کراچی: پاکستانی پاسپورٹ عراق ، افغانستان ، شام ، صومالیہ ، یمن ، ایران اور فلسطین کو پیچھے چھوڑ کر2020 ء کی عالمی پاسپورٹ فہرست میں 199 سے 192 نمبرپر آگیا ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ پچھلے سال 198 نمبر پر تھاجبکہ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے لحاظ سے قومی پاسپورٹ نے عراق ، افغانستان ، شام ، صومالیہ ، یمن ، ایران اور فلسطین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنگ زدہ عراق کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے ، اس کے بعد افغانستان ہے جہاں امن کے حصول کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
جاپان لیڈر بورڈ میں سرفہرست ہے جو 82 ممالک کوویزا فری رسائی اور دنیا بھر کے 34 ممالک کو ویزا آن ارائیول کی پیش کش کرتا ہے،نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے،اس کے بعد فن لینڈ ، آسٹریلیا اور لکسمبرگ ہیں جن کی رسائی 83 ممالک تک ہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرائے کم کرنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








