عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں غلط خبریں، معروف گلوکار نے ویڈیو بیان جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں غلط خبریں، معروف گلوکار نے ویڈیو بیان جاری کردیا
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں غلط خبریں، معروف گلوکار نے ویڈیو بیان جاری کردیا

مشہورومعروف لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے بارے میں غلط خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ آواز کی دُنیا کے دوستو، امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے، میں بھی آپ دوستوں کی محبتوں کے ساتھ خیریت سے ہوں۔

ویڈیو پیغام میں خود سامنے آ کر عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔انہوں نے عوام سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی جبکہ یہ ویڈیو بیان انہوں نے اپنی وفات کے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کیلئے جاری کیا۔ 

Related Posts