صوابی میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

صوابی میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہارِ افسوس
صوابی میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہارِ افسوس

صوابی میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت اور واقعے میں زخمی اہلکاروں کی صحت کیلئے دُعا گو ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال ایک فرض شناس آفیسر تھے جنہوں نے جرائم پیشہ افراد سے لڑتے ہوئے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل، ڈھوک سیدوں اور گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ 

سرچ آپریشن کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 1 ملزم، اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے پر 3 ملزمان، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان اور منشیات فروش سمیت 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا  میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار

Related Posts