پی ڈی ایم فضل الرحمان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا آج دیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتیں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا آج دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتیں سپریم کورٹ مخالف دھرنے پر متفق ہیں، تاہم دھرنے کے درست مقام پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔ دھرنا سپریم کورٹ کے یا پھر ریڈ زون کے باہر ہوگا، اس پر پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین میں اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک لاکھ کارکنان کے ساتھ سپریم کورٹ جائینگے، علامہ راشد سومرو

حال ہی میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم دے کر حکمراں اتحاد کی ناراضگی مول لے لی۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کی بجائے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیا کہ احتجاج کا مقام بدل دیں۔ وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار نے دھرنا پر امن رہنے کی یقین دہانی کرادی۔

دونوں وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ دھرنے میں ایک گملا بھی نہیں توڑا جائے گا۔ دھرنے کے مقام کا تعین آج کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کیلئے راضی نہیں ہوئے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم اعلان کرچکے، فیصلہ عوام کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے قافلے میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قافلے ملک بھر سے روانہ ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کریں گی۔ 

 

Related Posts