نیٹ فلکس کی مقبول برطانوی سیریز لاک ووڈ اینڈ کو کے پہلے سیزن کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔
سیریز کی کہانی جوناتھن سٹراؤڈ کے ناول پر مبنی تھی، اس سیریز کا آغاز جنوری 2023 میں نیٹ فلکس پر ہواتھا۔ آٹھ اقساط پر مبنی یہ سیریز ایک جاسوسی تھرلر ہے جس میں زندہ لوگ اپنے آپ کو لوہے کے مضبوط دروازوں کے پیچھے بند کرلیتے ہیں اور مردے سڑکوں پر گھومتے ہیں۔
پہلے سیزن کی مقبولیت کے باوجود اس کا دوسرا سیزن نہیں آئے گا۔تاہم ، آپ اس سیریز کے پہلے سیزن کو باآسانی نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب نیٹ فلکس کی سیاسی موضوع پر مبنی سیریز دی ڈپلومیٹ کو ناظرین و سامعین نے کافی پسند کیا، سیریز پر مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے اس کے دوسرے سزین کا اعلان کیا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کا پہلا سیزن اپریل میں ریلیز ہوا تھا جس پر ناظرین و سامعین کا مثبت ردعمل آیا اور سیریز نے نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنائی۔
نیٹ فلکس نے سیریز کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک نہیں بتائی ہے لیکن ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا دوسرا سال 2024 میں ریلیز ہوگا کیونکہ اس کے پہلا سیزن بھی اعلان کے ٹھیک ایک سال بعد ریلیز ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








