آرمی چیف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم فضل الرحمان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا آج دیگی

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے والے شرپسند عناصر کو گولی مارنے کا اختیار دے دیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس پر پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی،پنجاب حکومت نے شر پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو مکمل اختیارات دے دیئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو سرکاری عمارت میں داخل ہونے والے شرپسند عناصر کو گولی مارنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Posts