کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں عروج پر، 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں عروج پر، 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار
کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں عروج پر، 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے جلسے کیلئے 180 فٹ لمبا اسٹیج تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ شام تک جلسے کے تمام انتظامات مکمل ہوں گے۔ جلسے کیلئے 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔اسٹیج کے 3 حصے ہیں جس میں سے درمیانی حصہ 100 فٹ لمبا ہے جسے 20 فٹ اونچائی دی گئی ہے جو مرکزی اسٹیج ہوگا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اسٹیج پر پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین ہوں گے۔ مرکزی اسٹیج کے ساتھ ہی دونوں طرف 40 فٹ لمبائی اور 10 فٹ اونچائی والے 2 اسٹیج صوبائی اور ضلعی قیادت کیلئے مخصوص ہوں گے۔ گراؤنڈ میں وی آئی پیز کے داخلے اور گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیج کےقریب ہوگی۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ خواتین شرکاء جلسہ گاہ کے سب سے اگلے حصے میں ہوں گی جن کیلئے علیحدہ راستہ مختص کیا گیا ہے۔ مرد شرکاء گراؤنڈ میں 3 داخلی راستوں جبکہ میڈیا گراؤنڈ کے دوسری جانب سے مخصوص راستے سے داخل ہوسکے گا۔ گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے رضا کار مختلف ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کے ساتھ ساتھ میڈیا اور جلسہ گاہ میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ملازمین کو مخصوص کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ شرکاء کیلئے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جلسے کے دوران تقاریر میں لچر زبان کا استعمال ہوا۔فواد چوہدری

Related Posts