گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

PDM to hold first political gathering in Gujranwala today

گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا، جناح گراؤنڈ میں  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی کی صورت پنڈال پہنچیں گے۔

جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے ختم ہوگا۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے 80 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

یہ اسٹیڈیم چھ ایکڑ پر محیط ہے اور یہاں 35 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، صرف پیدل چلنے والوں کو پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:مولانا عادل فاروقی کا قتل، ایڈیشنل آئی جی کی علماء اہلسنت و الجماعت سے ملاقات

سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Related Posts