نیو یارک: امریکا میں سرد موسم کے آغاز میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہونے لگا، مجموعی کیسز 80لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔
امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ 17 ہزار زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیسوں کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز ملک میں 60ہزار نئے کیسز کی اطلاع ملی جو 14 اگست کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے ۔
اکتوبر میں امریکا کی 25 سے زیادہ ریاستوں میں نئے کیسز میں اضافے دیکھنے میں آیا ہے۔
وسطی اور شمال مشرق کی تمام ریاستوں میں پچھلے چار ہفتوں کے دوران زیادہ کیس رپورٹ کیے ہیں جس میں وسکونسن، ساؤتھ ڈکوٹا اور نیو ہیمپشائر جیسی ریاستیں بھی شامل ہیںجبکہ جمعرات کو دس ریاستوں میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جس کے بعد ٹیکساس ، فلوریڈا ، نیو یارک اور جارجیا متاثرہ ریاستیں ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں مجموعی کیسز کا 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔