پی ڈی ایم دوبارہ فعال، آج سوات میں جلسہ کرنے کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

PDM to hold public rally in Swat today

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سوات میں جلسہ کرنے کے لئے تیار ، عوامی ریلی نکالی جائیگی، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد بھی عوامی اجتماع میں شرکت کرے گا،شاہد خاقان عباسی ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہوں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جنھیں حال ہی میں اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا ،وہ سوات میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپریل میں کثیر الجماعتی اتحاد چھوڑنے کے بعد اس ریلی میں شریک نہیں ہوں گی۔

جمعہ کے روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا،مولانا فضل الرحمن کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ انھیں صحت کی شدید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں آٹھ دن کے علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ وہ کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور ریلی کے لئے پارٹی کارکنوں کو متحرک کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا صوبہ سندھ میں‌ گورنر راج کے قیام کا مطالبہ کردیا

جے یوآئی کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے سوات ریلی کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور آج اسٹریٹ پاور دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی اپنے پہلے موقف پر قائم ہے اور آخر تک لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اپنی اسٹریٹ پاور کے ذریعے عمران خان کی منتخب حکومت کو گھر کاراستہ دکھائے گا۔

گذشتہ ماہ پی ڈی ایم نے ملک بھر میں اپنی عوامی ریلیوں اور مظاہروں کو دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts