ابھی بہت کام کرنا ہے، شادی میں کوئی دلچسپی نہیں، علیزے شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Alizeh Shah slams rumours of her marriage

کراچی:ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود بھی یہی سنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کے عوض 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش ہوئی ہے۔

علیزے شاہ نے شادی کے حوالے سے صاف موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔

علیزے شاہ نے اسی انٹرویو میں یاسر نواز سے تنازع پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے اور جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امی سے نہیں بنتی، کبھی ابو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر ایک انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے ۔

میزبان کے پوچھنے پر علیزے شاہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، اسی طرح آپ بھی ہر کسی کے ساتھ بہترین تعلقات نہیں بنا سکتے۔

مزید پڑھیں: اداکار اعجازاسلم اور فیصل قریشی مردوں کے ماہ نور بلوچ قرار

علیزے شاہ نے کہا کہ ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے اور جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امی سے نہیں بنتی، کبھی ابو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر ایک انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے۔

اداکارہ نے نام لیے بغیر یاسر نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کی کسی سے نہیں بنتی تو وہ یہ کہہ دیتا ہے کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کرے گا تو میں بھی پھر اس کو ویسا ہی جواب دوں گی۔علیزے شاہ نے مزید کہا کہ میں کسی بدتمیزی پر خاموش نہیں رہ سکتی، جو انسان جیسا ہوگا، اسے جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ ان کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔

یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔

Related Posts