نیا وزیر اعلیٰ نامنظور، پی ڈی ایم کا پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

نیا وزیر اعلیٰ نامنظور، پی ڈی ایم کا پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور
نیا وزیر اعلیٰ نامنظور، پی ڈی ایم کا پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر راج کے نفاذ پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم پنجاب میں پی ٹی آئی کی طاقت ختم کرنا چاہتی ہے۔ تحریکِ انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ایوانِ صدر اسلام آباد میں بطور وزیر اعلیٰ رات کے 2 بجے حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واثق عباسی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

حیرت انگیز طور پر نئے وزیر اعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری براہِ راست میڈیا چینلز پر نشر نہ کی جاسکی جس پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پی ڈی ایم ق لیگ کے 10 اراکینِ اسمبلی کو نااہل کرنے کیلئے بھی مشاورت میں مصروف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنا ہے تو اس کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہے جہاں اتحادی حکومت کو واضح نمائندگی چاہئے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے ق لیگی رہنما چوہدری شجاعت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

Related Posts