لاہور: تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت کی رات گئے اچانک خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پرویز الٰہی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق ہوا۔ شاہ محمود قریشی
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے۔ رپورٹس سامنے آنے پر ڈاکٹروں نے چوہدری پرویز الٰہی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
بعد ازاں سخت سکیورٹی کے حصار میں چوہدری پرویز الٰہی کو واپس جیل لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کو جیل بھیجا تھا۔
اس سے قبل مقامی عدالت نے 7روز قبل جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔ اینٹی کرپشن کو کیس کی سماعت کرنے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض تھا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو 4 جون کو سنایا گیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








