پرویز الٰہی آج پی ٹی آئی اورق لیگ کے ارکان اسمبلی کو عشائیہ دینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

Pervaiz Elahi to host dinner for PTI, PML-Q MPAs today

لاہور: اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سینیٹ الیکشن کے بعد آج پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی کوعشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی ہے،تقریب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے صوبائی اسمبلی ممبران اور صوبائی وزرا ء بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عشائیہ کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ مرکز میں اتحادی جماعت کے شراکت دار سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، سینیٹ کی نشستیں جیتنے والوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے 5، 5 جب کہ (ق) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس آج طلب کرلیا

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 5، مسلم لیگ (ن) کے 5 اور مسلم لیگ (ق) کا ایک امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، عون عباس، سیف اللہ نیازی، زرقا تیمور اور علی ظفر سینیٹ کی نشستیں جیت گئے ہیں، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ساجد میر، عرفان الحق، افنان اللہ خان، سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کامیابی حاصل کرپائے۔

Related Posts