عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،زرتاج گل

تازہ ترین

تازہ ترین

Zartaj Gul reacts to the incident in the National Assembly

لاہور:موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت پر اعتماد کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔زرتاج گل وزیر

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میں ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی تمام صلاحیت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے غریب عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس سے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف ملا ہے۔

Related Posts