پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، 2100 کلو گرام چرس برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

2100 kilograms worth of hashish seized by Coast Guard

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے چیکنگ کے دوران2100کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے، عالمی مارکیٹ میں چرس کی قیمت3ملین روپے سے زائد ہے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق کوسٹ کارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں، چھالیہ،انڈین گٹکا برآمداور تارکین وطن گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ جنرل ایریا گٹی ڈورگوادربوریوں میں چھپائی گئی2,100 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً3,255/-ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Related Posts