اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل اور اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ہر خاندان کو کم از کم 5 درخت لگانا ہوں گے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے دوچار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹس کے عالمی دن پر پاکستانی اسکاؤٹس کو مبارکباددیتا ہوں۔ بدقسمتی سے ہم ان 10 ممالک میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد پر ہیں۔
تحریکِ عدم اعتماد پرتیاری مکمل ہے،آصف زرداری کی فضل الرحمان کویقین دہانی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








