ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہی گیروں نے ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا
ماہی گیروں نے ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا

شہرِ قائد میں ماہی گیروں نے ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ کا چینل مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہازوں کی آمدورفت بند ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا جس سے پورٹ پر آنے اور جانے والے جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند، معاونِ خصوصی کا ہنگامی دورہ

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینل بند ہونے سے کراچی پورٹ مکمل طور پر مفلوج ہے جس سے کوئی بھی بحری جہاز اندر داخل نہیں ہوسکتا۔ 

ملک بھر کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے والے جہاز چینل کے اندر داخل ہونے کا انتظار کرنے لگے ۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ نے کے پی ٹی ہیڈ افس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ چینل کھلوانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کر رہا ہوں۔چینل کھلوانے کے لئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا ہے۔

ؐخیال رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند ہونے پر بندرگاہ کا ہنگامی دورہ کیا تھا۔

کراچی پورٹ پر بیرونِ ملک سے آنے اور جانے والے تمام جہازوں کی آمدورفت ماہی گیروں اور انتظامیہ کے تنازعے کے باعث گزشتہ برس اگست میں بھی بند کردی گئی تھی۔ 

Related Posts