اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے نئے وزیرِ اعظم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں عزت مآب یوشی ہیڈے سوگا کو جاپان کا نیا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے جاپانی ہم منصب کے ساتھ میں پاک جاپان دوستی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہوں گا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو۔
Congratulations to Excellency Yoshihide Suga on his election as the new Prime Minister of Japan. I look forward to working with him for further strengthening Pakistan-Japan friendship and our increasing cooperation @sugawitter
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 17, 2020
واضح رہے کہ جاپانی پارلیمنٹ نے اپنے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب گزشتہ روز کیا جبکہ ووٹنگ کے دوران سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے بھی شریک رہے۔
شنزو آبے جاپان میں طویل ترین عرصے تک وزیرِ اعظم رہے۔ انہوں نے خود وزیرِ اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ خرابئ صحت تھی۔
بعد ازاں شنزو آبے کے دستِ راست اور ترجمان کے طور پر کام کرنے والے یوشی ہیڈے سوگا کو جاپانی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے ملک کا نیا وزیرِ اعظم بنانے کیلئے لیڈر منتخب کیا۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب کی توثیق گزشتہ روز جاپانی پارلیمنٹ نے کی۔ سابق وزیرِ اعظم کو تالیوں کی گونج میں رخصت کیا گیا۔ شنزو آبے کم و بیش 8 سال تک جاپان کے وزیرِ اعظم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی وزیر دفاع کے درمیان رابطہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








