مروہ کے والدین سے سوالات پر عوام برہم، ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام مروہ کے والدین سے سوالات پر برہم، ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
عوام مروہ کے والدین سے سوالات پر برہم، ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

پاکستانی اداکارہ اور اینکر پرسن  ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنے ٹی وی شو میں کراچی میں قتل ہونے والی 5 سالہ بچی مروہ کے والدین کو بلا کر ان سے سوالات کیے جس پر عوام سخت ناراض ہیں، ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ندا یاسر پر پابندی لگاؤ آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت 6 ہزار سے زائد پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔

سیّدہ لیلیٰ جعفری نامی سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر پر پابندی کے ٹاپ ٹرینڈ کے تحت اپنے پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے۔ کوئی انسان اتنا بے حس کیسے ہوسکتا ہے؟ 

کومل انصاری نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مروہ کے پریشان حال ماں باپ کی بے چارگی کا فائدہ کوئی کیسے اٹھا سکتا ہے جن کی بچی کو ہراسگی کا شکار کرکے قتل کردیا گیا؟

خاتون صارف نے کہا کہ ندا یاسر نے صرف ریٹنگز کے حصول کیلئے بے حسی پر مبنی سوالات کیے۔ یہ سب کچھ ایک بکواس سے زیادہ کچھ نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  ندا یاسر کو نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو بلانا مہنگا پڑ گیا، پروگرام میں دل سوز واقعے سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ مروہ کو 2  ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔ اس افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ نم اور ہر دل دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں مروہ کے والدین کو بلایا اور واقعے سے متعلق تکلیف دہ سوالات پوچھے۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر کو کراچی میں قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو بلانا مہنگا پڑ گیا

Related Posts