اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیا بھر میں سیلاب زدگان کی آواز بن گئے۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس دنیا بھر میں سیلاب زدگان کی آواز بن گئے جبکہ انہوں نے شدید گرمی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید گرمی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور کیمپس کے دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستانیوں کو لپیٹ میں لینے والی تباہی پر افسردہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی آواز پاکستان کے سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سیکریٹری جنرل کی باتوں پر توجہ دینی چاہئے۔ 

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دو روزہ دورہ پاکستان میں سیلاب کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور سیلاب زدگان کی بے مثال مدد کیلئے بہت اہم رہا ہے۔ ان کی ہمدردی اور قیادت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے 2 روزہ دورے پر ان کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب جیسے چیلنج پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts