ملک بھر میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک
کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم وائرس میں مبتلا 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 935افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 598شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 702 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.89فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2لاکھ 63 ہزار 135 ہوگئی جبکہ کورونا کے 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 60کروڑ 82لاکھ 92ہزار 301افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 64لاکھ 96ہزار462افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 42ہزار995 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 42ہزار 372 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 71لاکھ 99 ہزار 377 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

Related Posts