چیئرمین سینیٹ الیکشن :ہمارے کچھ سینیٹرز کو فون کر کے کہا گیا کہ وہ پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں،مریم نواز کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

PMLN caravans head to Islamabad for power show

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالیں کرکے دباؤ ڈالا جارہا ہے، اور کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں ریکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نجی چینل کا ٹکر بھی اپنی پوسٹ میں لگارکھا ہے جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لے آئیں گے۔

پی ڈی ایم نے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب جمعے کو عمل میں آئے گا، عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے۔

Related Posts