1500 روپے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل
ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل

لاہور: پندرہ سو روپے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے دو سگے بھائی انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں چند روز قبل نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا مقتول سے پلاٹ میں مٹی ڈالنے کا تنازعہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران 15 سو روپے پر ان کا لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزمان نے شہری نور محمد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کیا اور فرار ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں ملزم محمد حسین اور اس کا بھائی عابد شامل ہیں جن کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سے 10 روز کی بچی گھر سے اغواء

Related Posts