کراچی: ملیر الفلاح سے 10 روز کی بچی گھر سے اغواء ، دو نامعلوم خواتین گھر میں گھس کر بچی کو اٹھاکر لے گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مغوی بچی کے والد وقار کا کہنا ہے کہ 10 روز کی نور فاطمہ اپنی والدہ کے پاس گھر میں تھی،شام میں بچی کی والدہ نے بچی کو سلایا اور خود بھی سو گئی اوروالدہ کی آنکھ کھولی تو بچی غائب تھی اور گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو 2 نامعلوم خواتین کو دیکھا، نقاب پوش خواتین نے میری بچی کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








