اسلام آباد: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکمراں سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اجلاس آج بالترتیب لاہور اور کراچی میں طلب کرلیے گئے، حکومت کی اتحادی سیاسی جماعتوں کے مابین دراڑیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی آگئی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لاہور جبکہ پیپلز پارٹی قیادت نے کراچی میں اجلاس طلب کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمتِ عملی زیرِ غور آئے گی۔
نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر گفتگو، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








