اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید، کالعدم تحریک لبیک سے متعلق معاملے پر تعاون س انکار کردیا۔
کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قرار داد کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا، لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہل لار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں اور گھر جائیں۔