لاہور: حکومت کیساتھ معاملات طے پانے کے بعد مولانا خادم حسین رضوی کے بیٹے امیرکالعدم تحریک لبیک سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیاب مذاکرات کے بعد سعد رضوی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، امیر کالعدم تحریک لبیک کچھ دیر تک چوک یتیم خانہ دھرنا کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا بل آج اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ تحریک لبیک پورے ملک سمیت خاص طور پر لاہور میں مسجد رحمت اللہ العالمین سے دھرنا ختم کرے گی، مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا جن لوگوں پر مقدمات سمیت فورتھ شیڈول درج ہیں ان کا اخراج کیا جائےگا اس پر تفصیلی بیان میں آج شام یاکل دوپہر پریس کانفرنس میں دوں گا۔
علماء اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کالعدم تحریک لبیک نے دھرنے ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد سعد حسین رضوی کی رہائی عمل میں آئی ہے جبکہ کچھ دیر میں وہ یتیم خانہ چوک پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب بھی کرینگے۔
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعدتھوڑی دیر میں گرفتار کارکنان کی رہائی اور دھرنے کے خاتمے کا امکان ہے،حافظ سعد رضوی تھوڑی ہی دیر میں لاہور دھرنے میں پہنچ کر خود اعلان کریں گئے۔