ایم کیو ایم کی ریلی پر تشدد جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی ریلی پر تشدد جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت
ایم کیو ایم کی ریلی پر تشدد جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا تشدد جمہوری اقدار کے خلاف ہے جبکہ وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس دوران صوبائی حکومت کی صورتحال، بلدیاتی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ متحدہ وفد کی قیادت عامر خان کر رہے تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کے علاوہ سابق میئر کراچی وسیم اختر اور صادق افتخار بھی متحدہ کے وفد کاحصہ تھے۔ ایم کیو ایم قیادت نے بلدیاتی اختیارات پر اپوزیشن تحریک اور مشترکہ لائحہ عمل سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقیحکومت کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ متحدہ قیادت کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کی پارٹیوں نے مشترکہ اتحاد سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر دباؤ بڑھایاہے۔

صدرِ مملکت کو حال ہی میں متحدہ کی احتجاجی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خواتین اور نہتے سیاسی کارکنان پر بھی ڈنڈے برسانے سے بھی گریز نہیں کیا گیا۔ ریلی میں شریک اراکینِ پارلیمنٹ سے بھی بدسلوکی ہوئی۔

ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ ایم کیو ایم ریلی پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ تشدد جمہوری دور میں جمہوری اقدار و روایات کے منافی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کراچی سمیت سندھ کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts