وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

بیجنگ: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان میں سنگین انسانی بحران پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24ویں سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ چین کے دورے پر پہنچے اور چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے سلسلے میں 6ہمسایہ ممالک کے اجلاس کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات، وزیر اعظم وطن واپسی کیلئے روانہ

ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے پیش نظر اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا۔ اس دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی قیادت سے ملاقاتوں سے دو طرفہ اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی رفتار اور عملی تعاون کی نئی راہیں ملیں گی۔ سی پیک کو اعلیٰ معیاری ترقی دینے کے عزم کو فروغ ملے گا۔

وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں کی آزادی پر شدت پسندوں کے حملوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے چینی قیادت کو سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ 

Related Posts