پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب، صدرِ مملکت خطاب کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب، صدرِ مملکت خطاب کرینگے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب، صدرِ مملکت خطاب کرینگے

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا جس سے صدرِ پاکستان خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 6 اکتوبر کے روز شام 5 بجے ایوانِ بالا و زیریں کا مشترکہ اجلاس آئینِ پاکستان کی دفعہ 54 ون اور 6 تھری کے تحت طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ امریکا مکمل، وزیر خارجہ وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت گزشتہ ماہ 24 ستمبر کے روز دی تھی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صدرِ مملکت کو ایوانِ بالا و زیریں سے خطاب کیلئے باضابطہ طور پر دعوت دی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھی اس حوالے سے تحفظات دور ہوگئے۔

اتحادی جماعتوں اور وفاقی حکومت سمیت اسٹیک ہولڈرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے متعلق اسپیکر آفس میں طویل مشاورت کے بعد اجلاس بلانے کیلئے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔

حکومت صدرِ مملکت کو خطاب کی دعوت دینے سے قبل دیگر آپشنز پر بھی غور کرچکی ہے جبکہ نئے پارلیمانی سال کے آغاز کیلئے صدرِ مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

 

Related Posts