تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

تازہ ترین

تازہ ترین

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال
تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، موجودہ کیس کو محتاط ہو کر سنیں گے۔

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کے کیس کی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ فیصل واوڈا نے 2018 میں انتخاب لڑا اور دو سال بعد غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے، الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے حکم کو کالعدم قرار دیں بھی تو حقائق تو وہی رہیں گے، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیس میں حقائق کا درست جائزہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ امریکا مکمل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کہا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت تسلیم کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں سوال بس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نااہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں، کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔

بعدازاں قت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts