وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ٹیکس کے نظام کو فعال کیا،خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان
سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ٹیکس کے نظام کو فعال کیا۔

بڑے سے لیکر ہر چھوٹے سرمایہ کار نے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے میں حکومت کا ساتھ دیا۔ صنعتی، تعمیراتی، ٹیکسٹائل سیکٹر، چھوٹے دکاندار، ای کامرس سمیت تمام ٹیکس فائلر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

جو سرمایہ کار حکومت کے ٹیکس نیٹورک میں داخل نہیں ہیں وہ داخل ہوکر حکومت کا ساتھ دیں۔ ملک کی ترقی کے لیے معیشت کا مستحکم ہونا لازم ہے۔ بلومبرگ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سمیت دیگر عالمی ریٹنگ کمپنیوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر رواں دواں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بناکر پاکستان کے مستقبل کو سنوارا ہے۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سازشیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے ہیں۔ ملک کی عوام اپوزیشن اتحاد کی جانب سے قائم کردہ پی ڈی ایم کو مسترد کر چکے ہیں۔

اپوزیشن کی صفوں میں موجود ملک دشمن عناصر سے ملک کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہضم نہیں ہو رہے۔ حکومت گرانے کا اپوزیشن کا خواب محض ایک خواب ہی رہ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے وزیر اعظم ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے عوام کے ووٹوں کو عزت دیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو پوری قوم سراہتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Related Posts