کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 444.81 پوائنٹس اوپر چلا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے تین روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز (جمعہ) کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 444.81 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40798.43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.1 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 کروڑ 6 لاکھ 43 ہزار 496 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔