اسلام آباد:ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سینئر سپرنٹنڈنٹ اعجاز احمد پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن زاہد محمود نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر قاتلانہ حملہ کر دیاجس سے ہیڈ کوارٹر میدان جنگ بن گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ اعجاز احمد اپنی پروموشن کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کے سامنے پیش ہوئے اورپروموشن میں بے جا تاخیر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ عصمت اللہ جونیجو کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی شکایت کی جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے فوری طور پر اعجاز احمد کی شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








